امریکی سٹاک مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح تک گر گئی

 امریکی سٹاک مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح تک گر گئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹ پانچ سال کی کم ترین سطح تک گر گئی ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 امریکا کی  بڑی کمپنیز کے ٹریلین ڈالر بے وقعت ہو کر رہ گئے ، ماہرین نے شدید کسادبازاری کے خدشات ظاہر کئے ہیں۔ ملک کے تمام شعبہ جات ہی نقصان میں جاتے دیکھے گئے ،کووڈ 19 کے بعد سے پانچ سال میں پہلی بار امریکا کی تجارتی مارکیٹس ایک روز میں سب سے بڑے ڈراپ کے ساتھ بند ہوئیں۔امریکا سمیت دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھی گئی۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 4.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جو 2020 کے بعد سب سے بڑی کمی ہے جبکہ ٹیکنالوجی کمپنیز پر مبنی نیس ڈیک میں چھ فیصد اور ڈاؤ جونز میں چار فیصد کی گراوٹ رہی۔گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر جاپان کا نکی 225 انڈیکس 1.8 فیصد گر گیا ۔خیال رہے صدر ٹرمپ نے تمام ممالک پر 10 فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کی ہے جبکہ متعدد مخصوص ممالک سے درآمدات پر بہت زیادہ ٹیکس عائد کیے ہیں جن میں اعلیٰ تجارتی شراکت دار چین اور یورپی یونین بھی شامل ہیں۔دوسری جانب امریکا میں بینک، اشیا خورونوش، ملبوسات، فضائی اور ٹیکنالوجی سے وابستہ کمپنیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز کے کاروبار میں 15.6 فیصد کمی آئی ہے جبکہ امریکن ایئرلائنز کو 10.2 فیصد اور ڈیلٹا ایئرلائنز کو 10.7 فیصد کی کمی کا سامنا ہے ۔جوتوں کے برانڈ نائیکی کا کاروبار 14.4 فیصد تک کم ہوا ۔ اسی طرح انڈر آرمر کے کاروبار میں 18.8 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ لولومن، رالف لورن اور لیوی سٹراس کے کاروبار بھی متاثر ہوئے ۔ایمازون کے کاروبار میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ٹارگٹ، بیسٹ بائے ، ڈالر ٹری اور کوہل کا کاروبار بھی متاثر ہوا ۔رپورٹ کے مطابق ایپل کے منافع میں 9.2 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ ایچ پی، ڈیل اور نویڈیا بھی متاثر ہوئی ہیں۔کساد بازاری کے پیش نظر عام لوگ اپنے اخراجات میں کمی لا رہے جس کی وجہ سے بینکس بھی کافی متاثر ہوئے ہیں ، ویلز فارگو کے کاروبار میں 9.1 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے جبکہ بینک آف امریکا اور جے پی مورگن بھی کافی متاثر ہوئے ۔ریستورانوں پر ٹیرف کے اثرات بھی دیکھے گئے ،نئے ٹیکسز کے بعد سے سٹاربکس، کریکر بیرل، چیز کیک فیکٹری سمیت دوسری کمپنیز کو منافع میں شدید کمی کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں