چاڈ:قیدیوں نے جیل توڑ دی ،132 فرار ،3ہلاک ، ریاستی گورنر زخمی

مونگو (اے ایف پی)چاڈ کی جیل میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 132 سے زائد قیدی فرار ہو گئے۔۔
، تین افراد ہلاک اور ریاستی گورنر زخمی ہو گیا۔حکام نے کہا ہفتے کو ملک کے وسط میں واقع مونگو قصبے سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر اعلیٰ حفاظتی جیل میں بغاوت ہوئی۔ ایک اہلکار نے کہا کہ قیدی بندوقیں چرانے کیلئے منیجر کے دفتر میں گھس گئے ۔ گارڈز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اسی وقت گورنر جیل پہنچے تاہم وہ اس دوران زخمی ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں نے خوراک کی کمی کی شکایت کے بعد بغاوت کی۔