برطانیہ، فرانس میں شدید برفباری پروازیں منسوخ، سکولز بند

برطانیہ، فرانس میں شدید برفباری  پروازیں منسوخ، سکولز بند

لندن،پیرس(اے ایف پی)شدید برفباری اور منفی درجہ حرارت کے باعث برطانیہ میں سینکڑوں سکول بند ،پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔۔

 ، ریلوے اور سڑکوں کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔ محکمہ موسمیات نے سکاٹ لینڈ، نادرن آئرلینڈ اور شمالی انگلینڈ میں برفباری اور یخ بستہ موسم کی وارننگ جاری کر دی ۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے ۔ فرانس کے پیرس ایئرپورٹس پر بھی پروازوں میں 15 فیصد کمی کر دی گئی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں