ایران تیل تنازع،چین کا امریکی پابندیاں ماننے سے انکار

ایران تیل تنازع،چین کا امریکی  پابندیاں ماننے سے انکار

بیجنگ(اے ایف پی)چین نے ایران سے تیل خریدنے والی پانچ کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیاں ماننے سے انکار کر دیا۔ چینی وزارتِ تجارت کے مطابق امریکی اقدامات کو تسلیم، نافذ یا قبول نہیں کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندیاں بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ چین ایرانی تیل کا بڑا خریدار ہے ، خاص طور پر چھوٹی ریفائنریز کے ذریعے سستا خام تیل حاصل کیا جاتا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا تہران کی آمدن محدود کرنے کے لیے پابندیاں سخت کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں