سویڈن:جنگی جرائم میں ملوث شامی شہری کو عمر قید
اسٹاک ہوم(اے ایف پی)سویڈش عدالت نے شامی شہری کو2013 کے دوران جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔۔۔
عدالت نے کہا ملزم نے دمشق کے مضافات میں پرامن مظاہرے پر فائرنگ میں حصہ لیا اور سڑک کے راستے پر ہزاروں شہریوں کی گرفتاری، تشدد اور بعض کے قتل میں کردار ادا کیا۔ ملزم نے الزامات سے انکار کیا، تاہم اسے 2013 میں سویڈن میں پناہ ملی اور 2017 میں شہریت دی گئی۔