سلووینیا سرحد کے قریب 4 غیر قانونی تارکین ہلاک ،2زخمی

سلووینیا سرحد کے قریب 4 غیر قانونی تارکین ہلاک ،2زخمی

زغرب(اے ایف پی) کروشیا کے حکام نے بتایا کہ چار غیر قانونی تارکین سلووینیا کی سرحد کے قریب ہلاک ہو گئے ۔۔۔

جبکہ دو افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ یہ افراد ایک نامعلوم سمگلر کے ذریعے ٹرک میں لائے گئے تھے ۔ 13 افراد کو حراستی مرکز منتقل کیا گیا۔ کروشیا یورپی یونین کا رکن ملک ہے اور بالقان راستے کے ذریعے یورپ پہنچنے والے غیر قانونی تارکین کے لیے اہم گزر گاہ ہے ۔ عالمی تنظیم برائے ہجرت کے مطابق اس راستے پر 2014 سے اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتاہو چکے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں