بھارت:سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو 1 گرام سونے کی انگوٹھی بطور تحفہ دی جائیگی
چنئی(دنیا نیوز)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی پیدائش کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد فلاحی سکیم متعارف کرائی گئی ہے ۔
منصوبے کے تحت سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو 1 گرام سونے کی انگوٹھی بطور تحفہ دی جائے گی۔ریاستی حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد غریب خاندانوں کی مدد کرنا اور سرکاری ہسپتالوں میں زچگی کے رجحان کو بڑھانا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ماؤں اور بچوں کی صحت کے تحفظ کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے ۔