ترک صدر کو ایف35طیاروں پر خوشخبری مل سکتی :امریکی صدر

ترک صدر کو ایف35طیاروں  پر خوشخبری مل سکتی :امریکی صدر

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ ترکیہ کو جدید ایف35جنگی طیاروں تک رسائی کے معاملے میں مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں ایسا قدم اٹھا سکتا ہوں جس سے ترک صدر بہت خوش ہوں گے ۔صحافی کے اس سوال پر کہ آیا وہ اگلے ماہ ترکیہ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران اردوان کیلئے کوئی "بڑا تحفہ"لے کر جائیں گے ، ٹرمپ نے جواب دیا کہ وہ ممکنہ طور پر ایسا کچھ کریں گے جو ترک صدر کیلئے خوشی کا باعث بنے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں