البانیا :ٹرمپ فیملی کے لگژری ہوٹل منصوبے کیخلاف مظاہرے جاری مقامی شہری کا زمین کی ملکیت کا دعویٰ
زورنیک(اے ایف پی)البانیا کے ساحلی جزیرے زورنیک میں ٹرمپ فیملی کے لگژری ہوٹل منصوبے نے مقامی سطح پر شدید تنازع کھڑا کر دیا ہے ۔
مقامی شہری منیلا بالیو کا دعویٰ ہے کہ یہ زمین ان کے خاندان کی ملکیت ہے اور وہ دہائیوں سے اس کی واپسی کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ منصوبے سے جڑے الزامات اور زمین کی ملکیت کے تنازع کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جہاں مظاہرین "البانیا برائے فروخت نہیں" کے نعرے لگا رہے ہیں۔