نیو یارک:آئی سی سی ججز کا ٹرمپ کیخلاف مقدمہ، پابندیاں چیلنج

نیو یارک:آئی سی سی ججز کا ٹرمپ کیخلاف مقدمہ، پابندیاں چیلنج

مقدمے میں امریکی وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ اور اٹارنی جنرل کو فریق بنایا گیا

نیویارک(اے ایف پی)بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے تین ججز نے ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ امریکی حکام کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان پر عائد پابندیوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے ۔نیویارک کی عدالت میں دائر درخواست کے مطابق کینیڈا کی جج کمبرلی پروسٹ، یوگنڈا کی جج سولومی بالونگی بوسا اور بینن کی جج رین ایڈیلیڈ سوفی الاپینی گانسو نے موقف اختیار کیا کہ پابندیوں کا مقصد عدالتی فیصلوں پر غیرقانونی دباؤ ڈالنا ہے ۔ٹرمپ انتظامیہ نے آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر سمیت 11 عہدیداروں پر سفری پابندیاں اور اثاثے منجمد کرنے جیسے اقدامات کیے ہیں۔ یہ پابندیاں زیادہ تر اسرائیل سے متعلق آئی سی سی کی تحقیقات کے ردعمل میں عائد کی گئیں،ججز کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے باعث وہ کریڈٹ کارڈز، بینکاری خدمات اور ایمیزون و گوگل جیسے آن لائن پلیٹ فارمز تک رسائی سے محروم ہو گئے ہیں۔مقدمے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ، قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش اور دفتر برائے غیرملکی اثاثہ جات کنٹرول کے ڈائریکٹر بریڈلی اسمتھ کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں