یمن میں کار بم دھماکا، سعودی میڈیا سے وابستہ صحافی جاں بحق
المکلا(اے ایف پی) مشرقی یمن کے شہر المکلا میں کار کے اندر نصب بم دھماکے سے سعودی میڈیا سے وابستہ صحافی جاں بحق ہو گیا۔
سعودی میڈیا ادارے کے مطابق متاثرہ صحافی محمد عیدہ اپنی گاڑی میں سوار تھے جب دھماکا ہوا، گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ محمد عیدہ گزشتہ چند برسوں سے یمن کے مشرقی علاقوں میں بطور کیمرہ مین اور نمائندہ خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق انہیں ایک ماہ قبل سکیورٹی اداروں کی جانب سے دھمکیوں سے بھی آگاہ کیا گیا تھا۔