روس کیلئے جاسوسی کے الزام میں امریکی فوجی برطانیہ میں گرفتار
لندن(اے ایف پی)برطانوی پولیس نے روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں نیٹو سے وابستہ 41 سالہ امریکی فوجی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔
ملزم کو جنوب مغربی انگلینڈ کے علاقے گلوسٹر کے قریب حراست میں لیا گیا۔ نیٹو حکام کے مطابق گرفتار فوجی برطانوی فوج کے زیر قیادت اتحادی ریپڈ ری ایکشن کور میں تعینات تھا، جو ہنگامی صورت میں دنیا بھر میں کارروائی کرسکتی ہے ۔ برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے کہا ہے کہ الزامات سنگین ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments