بھارت:جعلی عدالتی احکامات پر جوئے کی 129 ویب سائٹس بلاک
نئی دہلی/بنگلورو (رائٹرز)بھارت کی حکومت نے رواں سال جوئے کی 129 غیر قانونی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم ہائی کورٹ کے دو ایسے احکامات کی بنیاد پر دیا،
جو بعد میں جعلی ثابت ہوئے ۔ رائٹرز کے مطابق جعلی دستاویزات راجستھان ہائی کورٹ اور الہٰ آباد ہائی کورٹ کے نام پر تیار کی گئی تھیں۔ ان میں عدالتوں کی مہریں، قومی نشان اور دیگر ایسی تفصیلات شامل تھیں جن سے وہ بظاہر اصلی عدالتی احکامات معلوم ہوتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments