نئی حکومت کے قیام تک ایران پرممکنہ حملے مؤخر کریں، وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا نیتن یاہو کو خط

نئی حکومت کے قیام تک ایران پرممکنہ حملے مؤخر کریں، وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا نیتن یاہو کو خط

یروشلم(اے ایف پی)اسرائیل میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار گادی آئزن کوٹ نے نگران وزیراعظم نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی سے متعلق فیصلوں میں تحمل اور دانش مندی کا مظاہرہ کریں۔ ان کا اشارہ ایران پر ممکنہ نئے حملوں کی جانب تھا۔

آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کے نام خط میں خبردار کیا کہ فوری خطرے کے بغیر سکیورٹی اداروں کا استعمال اسرائیلی جمہوریت اور عوامی اعتماد کیلئے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خطرناک اقدامات نئی حکومت کے قیام تک موخر کیے جائیں۔ دوسری جانب نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کے خطرات کے پیش نظر وسیع تر قومی اتحادی حکومت بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ فرانس نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے سربراہ کو فرانس میں داخلے سے روک دیا ، داگان گزشتہ ہفتے پیرس پہنچے تھے جہاں پاسپورٹ چیکنگ کے دوران پوچھ گچھ کے بعد انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...