انڈونیشیا :جنگلاتی آگ ، 28 لاکھ80ہزار ہیکٹر رقبہ جل کر راکھ
جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا میں رواں سال جنگلاتی آگ نے 28 لاکھ 80 ہزار ہیکٹر رقبے کو جلا کر راکھ کردیا،
جس کی بڑی وجہ شدید خشک سالی اور ال نینو موسمیاتی اثرات ہیں۔ سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ کرنے والے ادارے نوسانتارا اٹلس کے مطابق اکتوبر کے اختتام تک جلنے والا رقبہ لندن کے مجموعی رقبے سے 18 گنا زیادہ ہے ۔آگ سے لاکھوں افراد آلودگی اور بیماریوں کا شکار ہوئے جبکہ دھوئیں کے بادل ملائیشیا اور سنگاپور تک پہنچ گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments