مقبوضہ کشمیر :مسلح افراد کا حملہ سی آرپی ایف کے 3اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر :مسلح افراد کا حملہ  سی آرپی ایف کے 3اہلکار ہلاک

سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرکے ضلع کولگام میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی پیرا ملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کی 46 ویں بٹالین سے وابستہ یہ اہلکار ضلع کے علاقے نوپورہ اکھران میں تلاشی آپریشن کے دوران فائرنگ کی زد میں آ گئے ۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل سوم ویر، کانسٹیبل سانتانو اور کانسٹیبل راکیش داس کے طور پر ہوئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...