محبت میں عمر کا فرق اہمیت نہیں رکھتا:احد رضا میر

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکار احد رضا میر نے کہا ہے کہ محبت میں عمر کا فرق اہمیت نہیں رکھتا۔
ایک ویب انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایسے کوئی سخت قوانین موجود نہیں ہیں کہ محبت کرنے کے لیے کسی کی کتنی عمر ہونی چاہیے یا پھر کسی کو کتنا جوان ہونا چاہیے۔ جب دو لوگ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں، ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور دونوں کے درمیان محبت ہوتی ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دونوں کی عمروں میں کتنا فرق ہے۔