بیٹے کو خود سکول چھوڑنا میری ترجیح ہے : اقرا عزیز

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ اقراء عزیز نے کہا ہے کہ میری سب سے پہلی ترجیح میرا بیٹا کبیر ہے اور مجھے ویسے بھی گھر پر اپنے بیٹے کے ساتھ رہنا بہت پسند ہے۔
اس لیے میں نے اپنی پروڈکشن ٹیم سے جا کر خاص طور پر یہ بات کی کہ میں صبح سیٹ پر آنے سے پہلے اپنے بیٹے کو سکول چھوڑنے جاؤں گی۔ میری ترجیح یہ ہوتی ہے کہ میں اپنے بیٹے کو کم از کم سکول چھوڑنے خود جاؤں باقی اگر واپسی میں اسے سکول سے لینے کے لیے میں شوٹنگ کی وجہ سے خود نہ بھی جا سکوں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔