راج پال یادو نے ایوارڈ شو واقعہ سکرپٹڈ قرار دے دیا
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ مزاحیہ اداکار راج پال یادو نے حالیہ ایوارڈ شو میں پیش آنے والے تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ وائرل ہونے والا واقعہ پہلے سے طے شدہ تھا۔
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایک ایوارڈ تقریب کے دوران سوربھ دویویدی نے لائیو سیشن میں راج پال یادو کے چیک باؤنس کیس پر مزاحیہ تبصرہ کیا ۔راج پال نے ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ پورا حصہ میرے ، ذاکر خان اور سوربھ دویویدی کے درمیان پہلے سے سکرپٹڈ تھا، جس کے بعد اس معاملے پر جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا۔