بیٹا آرو بھاٹیا محض 4500 روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کررہا:اکشے کمار
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ سٹار اکشے کمار نے اپنے 23 سالہ بیٹے آرو بھاٹیا کے بارے میں کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا بلکہ وہ فیشن کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانے میں مصروف ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آرو اس مقصد کے لیے نہایت سادہ زندگی گزار رہا ہے اور محض 4500 روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کر رہا ہے ۔ کہ ان کا بیٹا محنتی اور اپنے مقصد پر مکمل توجہ دینے والا ہے۔ وہ اپنے بیٹے کو زیادہ لیکچر نہیں دیتے ، بس یہی نصیحت کی ہے کہ زندگی میں کسی کو نقصان نہ پہنچائے۔