مشہور مصری گلوکار ہانی شاکر 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
قاہرہ (این این آئی) مصر کے معروف گلوکار ہانی شاکر طویل علالت کے بعد 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
عربی گلوکاری کا شہزادہ کہلائے جانے والے گلوکار صحت کے کئی پیچیدہ مسائل کی وجہ سے فرانس میں زیرِ علاج تھے ۔ قاہرہ میں پیدا ہونے والے ہانی شاکر عرب دنیا کی سب سے نمایاں آوازوں میں سے ایک تھے اور عربی موسیقی کے لیے ایک اہم شخصیت تھے ۔انہوں نے بطور گلوکار اپنے کیریئر کا باضابطہ طور پر آغاز 1972 میں کیا تھا۔ہانی نے 600 سے زیادہ گانے اور تقریباً 29 البمز جاری کیے۔