عالیہ بھٹ پر تنقید، سونی رازدان بیٹی کے حق سامنے آگئیں
ممبئی(آئی این پی)کانز فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کو پاپارازی کی جانب سے توجہ نہ ملنے پر ہونے والی تنقید کے بعد ان کی والدہ سونی رازدان بیٹی کے حق میں سامنے آ گئی ہیں۔
سونی رازدان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا محبت، معلومات اور تفریح کے ساتھ ساتھ نفرت سے بھی بھرا ہوا ہے جو معاشرے کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ایونٹس میں فنکاروں کے ساتھ اس طرح کے واقعات کا ہونا عام بات ہے ، اس واقعے کو قوم کی بے عزتی سے جوڑنا ناانصافی اور حماقت ہے۔