یاسر نواز ایک مشکل مزاج شوہر ہیں:ندا یاسر

یاسر نواز ایک مشکل  مزاج شوہر ہیں:ندا یاسر

اسلام آباد(اے پی پی)مارننگ شو میزبان اور اداکارہ ندایاسر نے اپنے شوہر اور ہدایتکار یاسر نواز کے مزاج سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب یاسر نواز نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو وہ ابتدا میں زیادہ متاثر نہیں ہوئیں۔ ان کے مطابق یاسر ان سے عمر میں تقریبا سات سال بڑے ہیں اور ان کی شخصیت اور داڑھی کی وجہ سے وہ انہیں ابتدا میں کافی سنجیدہ اور قدرے خوفناک محسوس ہوئے ۔ ندانے کہا کہ انہیں اکثر مختلف معاملات میں اپنے شوہر یاسر نواز سے اجازت لینا پڑتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں