پون کلیان کے کندھے کا ساڑھے 3 گھنٹے طویل آپریشن
ممبئی (شوبزڈیسک )اداکار اور آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان کا ہفتے کے روز ممبئی میں کندھے کا بڑا آپریشن ہوا ہے ۔
ڈاکٹروں نے روٹیٹر کف کی شدید چوٹوں کی تشخیص کی تھی۔ ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والا یہ آپریشن ان کے دائیں کندھے پر کیا گیا۔ جنا سینا پارٹی کے مطابق آپریشن کامیاب رہا ۔ ڈاکٹروں نے دونوں کندھوں کا ایک ساتھ آپریشن نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا اوراب بائیں کندھے کا آپریشن تقریباً دو ماہ بعد ہونے کی توقع ہے ۔