راحت کا نصرت فتح علی خان کی قبر پر قوالی پرفارمنس کا دفاع
لاہور (شوبزڈیسک )قوال و گلوکار راحت فتح علی خان نے استاد نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر قوالی پرفارمنس کے معاملے پر تنقید کا جواب دے دیا۔
ان کا کہناتھاکہ تنقید سوشل میڈیا صارفین کے اظہارِ محبت کا ایک انداز ہے تاہم جو لوگ ہماری روایات سے واقف نہیں، وہ اس عمل پر تنقید کرتے ہیں۔ ہم اپنی میراث اور روایت پر عمل کرتے ہیں، یہ ہمارے خاندان کی 100 سال پرانی روایت ہے ، ہم قوال اسی طرح کرتے ہیں، میں نے بھی خاندانی روایت پر عمل کیا اور مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں،قوالی سے قبل قرآن خوانی اوردعا بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments