کورونا کے وارتیز:4مریض جاں بحق،818 نئے کیسز،سندھ میں پابندیاں نافذ

کورونا کے وارتیز:4مریض جاں بحق،818 نئے کیسز،سندھ میں پابندیاں نافذ

لاہور،اسلام آباد ،کراچی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ،نیوزرپورٹر،نیوز ایجنسیاں ) ملک بھر میں کورونا کے وار تیز،4مریض چل بسے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 818 کیسز کی تصدیق ہوئی اور4 مریض جاں بحق ہو گئے ،وائرس کے پھیلائو کی شرح 4.47فیصد ہو گئی ہے ۔ اس دوران کورونا کے 18 ہزا ر 305ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 139 کیسز سامنے آئے ہیں۔ لاہور اور راولپنڈی سے 1ایک مریض جاں بحق ہوا۔لاہورسے 110 ،راولپنڈی سے 18 کیسز رپورٹ ہوئے ۔صوبائی دارلحکومت میں وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.6 فیصد یکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے صوبے میں وائرس سے بچاؤ کیلئے گائیڈ لائن پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کر دیئے ۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق شہریوں کوسماجی فاصلہ کی پابندی پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں شریک افراد کا ویکسی نیٹڈ ہونا ضروری ہے ۔وفاقی وزیر قومی صحت عبدالقادرپٹیل نے کورونا سے متعلق کہا ہے کہ وائرس سے عوام و تحفظ دینے کیلئے ضروری اقدامات کررہے ہیں ۔ عوام حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔ ماسک کا استعمال کریں اور اجتماعات میں ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔اسلام آباد میں بھی ویکسی نیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں