لاپتہ شہری بازیابی کے بعد دوبارہ اغوا سندھ ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
دو رکنی بینچ نے لاپتہ شہری سردار محمد آصف کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ لاپتہ شہری پہلے بھی لاپتہ ہوئے تھے ، بازیابی کے بعد دوبارہ اغوا ہوگئے ہیں، اغوا کا مقدمہ بھی نامعلوم افراد کے خلاف درج کروایا ہے ، 17 دسمبر 2024 کو سچل تھانے کی حدود سے اغوا ہوئے ، عدالت نے ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 جنوری تک تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔