کرم ،امن جرگے کے معاہدے کے تحت امن کمیٹیاں قائم
کرم (نیوز ایجنسیاں ) کرم میں امن قائم کرنے کی جانب اہم قدم،امن جرگے کے معاہدے کے تحت امن کمیٹیاں قائم کردی گئیں۔
کمیٹیوں میں مقامی افراد اور قبائلی و سیاسی قیادت شامل ہوگی ،کمیٹیوں میں تمام مسالک اور فقہ کے افراد شامل ہیں،امن کمیٹیوں کی گارنٹی کے بعد اشیائے خوردونوش اور سامان رسد پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ آج 4 جنوری 2024 کو پارا چنار کے لئے روانہ ہو گا۔ امن کمیٹیوں کا قیام یکم جنوری کے ہونے والے امن معاہدے کے جرگے میں ہوا،قافلے کی حفاظت پولیس کرے گی،کسی ہنگامی صورت حال میں پولیس کی معاونت کے لئے دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت موجود ہونگے ۔ مقامی رہنماؤں نے ذاتی اور قبائلی تنازعات کو بالائے طاق رکھ کر بیگناہ مقامی لوگوں کی زندگی آسان کی اور مسافروں اور اشیا خورونوش اور سامان رسد کی حفاظت کی گارنٹی دی ہے ،امن معاہدے کے تحت مختلف مراحل میں مقامی لوگوں کا 15 دن میں اسلحہ ریاست کو جمع کروانے کا وعدہ جبکہ مقامی بنکرز کا خاتمہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
مقامی امن کمیٹی میں لوئر کرم کے پیر حیدر علی شاہ (سابقہ ایم این اے )، عابی فیض اللہ، حسین علی شاہ الحسینی اور حاجی نور جف علی سمیت 27 ممبران شامل ہیں۔ اپر کرم سے سجاد حسین طوری (سابقہ سینٹر)علی ہادی (ایم پی اے )، مزمل شاہ ، سید کاظم حسین اور سید ولی سید میاں سمیت 48 ممبران شامل ہیں۔