کوہاٹ:چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، دہشتگرد فائرنگ کرتے فرار

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)کوہاٹ کے علاقے مسلم آباد چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
مسلم آباد چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے باعث دہشت گرد میدان چھوڑ کر فرار ہو گئے ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اطراف میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔آر پی او عباس مجید مروت، ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔