منی لانڈرنگ کیس ،راسخ الٰہی ، تحریم الٰہی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سابق وزیر اعلی ٰ پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی ، تحریم الٰہی و دیگر کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
ٹیم ایف آئی اے نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا، راسخ الہٰی کے وکیل نے موقف اپنا رکھا ہے کہ کیس خارج کیا جائے ۔