سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر ایجنڈا موخر

 سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر ایجنڈا موخر

آئندہ وزراء شریک نہ ہوئے تو چیئرمین سینیٹ کے نوٹس میں لایا جائیگا ،کنوینر

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر دنیش کمار کی زیرِ صدارت ہوا۔ اجلاس میں ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ای ٹی پی بی)سے متعلق امور کا جائزہ لینا تھا، جن میں محصولات کی وصولی، اخراجات کا طریقۂ کار، متعلقہ پالیسیاں اور بورڈ کے اثاثہ جات کی تفصیلات شامل تھیں۔اجلاس میں وفاقی اور وزیر مملکت مذہبی امور کی عدم شرکت پر کمیٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔

سینیٹر ندیم بھٹو نے کہا متعلقہ وزراء کی عدم موجودگی میں ایجنڈا نکات پر بامعنی بحث اور فیصلے ممکن نہیں ،کنوینر کمیٹی نے کہا وزراء کی عدم شرکت پربطور احتجاج اجلاس کا ایجنڈا مؤخر کیا جا رہا ہے ۔ اگر آئندہ اجلاس میں بھی متعلقہ وزراء شریک نہ ہوئے تو معاملہ چیئرمین سینیٹ کے نوٹس میں لایا جائے گا اور اسے کمیٹی برائے استحقاق کو بھیجا جائے گا۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کی صوبہ وار جائیدادوں، آمدن اور اخراجات کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں