9 مئی مقدمات کی اپیلیں، لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ تشکیل

 9 مئی مقدمات کی اپیلیں، لاہور  ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ تشکیل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے 9 مئی کی سزائوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لئے دو رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔

دو رکنی بینچ جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں سماعت کرے گا، بینچ نو جنوری سے اٹھائیس فروری تک انسداد دہشت گردی کے مقدمات سنے گا۔2 رکنی بینچ محمودالرشید، اعجاز چودھری ، یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں