ٹیکس ودیگرشعبوں میں اصلاحات پروگرام پر عملدرآمد جاری،وزیرخزانہ
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت معیشت کے استحکام ، مالی پائیداری اور مسابقت پر مبنی ترقی و نمو کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
ٹیکس سمیت کئی شعبوں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے پروگرام پر عملدرآمد ہو رہا ہے ۔انہوں نے یہ بات جرمنی کی پاکستان میں سفیر انالیپل سے ملاقات میں کہی ،اس موقع پر فریقین نے معاشی روابط کو مزید گہرا کرنے اور طویل المدتی ترقی کے لیے معاون مستحکم، شفاف اور قابل پیش گوئی کاروباری ماحول کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔