جی بی پرتشددمظاہرے ،فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں :صدر

 جی بی پرتشددمظاہرے ،فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں :صدر

پرامن احتجاج حق، املاک کو نقصان پہنچانے کا جواز پیش نہیں کیا جاسکتا

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان، خصوصاً سکردو کے بعض علاقوں میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا سخت نوٹس لیا ہے، جہاں پرتشدد مظاہروں کے باعث عوامی اور نجی بنیادی ڈھانچے کو وسیع نقصان پہنچا اور معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج آئینی حق ہے ، تاہم اسے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے استعمال کیا جانا چا ہئے۔ صدر نے عوامی، نجی اور غیر سرکاری تنظیموں کی املاک، بشمول سرکاری عمارتوں، تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی اداروں کے دفاتر کو پہنچنے والے نقصان اور تباہی کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات غیرقانونی ہیں اور متعلقہ قوانین کے تحت سنگین جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، اور کسی بھی صورت میں ان کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ استحکام اور قانون کا احترام قومی مفاد اور عوامی اعتماد کے تحفظ کے لیے ضروری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں