شوگر ملز کیس:مریم نواز کی بطور گارنٹی جمع رقم واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی چودھری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی جمع کرائی گئی 7 کروڑ روپے رقم واپسی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ 23 اپریل کو سماعت کریگا۔عدالت نے نیب کے وکیل کو ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت دی تھی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت سے حتمی منظوری لے لی ہے ،مریم نواز و دیگر کیخلاف شواہد نہ ملنے پر چودھری شوگر ملز کیس ختم ہوگیا۔عدالت بطور گارنٹی جمع کرائی گئی 7 کروڑ روپے کی رقم واپس کرنے کا حکم دے۔