ایم کیو ایم کے انٹرا پارٹی انتخابات سے لاعلم تھے ، مصطفی کمال

 ایم کیو ایم کے انٹرا پارٹی انتخابات سے لاعلم تھے ، مصطفی کمال

الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے وقت دینے کا خیرمقدم کرتے کارکنوں کو تیاری کی ہدایت کر دی ، صاف و شفاف انتخابات یقینی بنائیں گے ، بیان

کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے چند ماہ کا وقت دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میڈیا کے ذریعے ہمیں اپنی ہی پارٹی میں انٹرا پارٹی انتخابات کا علم نہ ہوتا تو بڑی دھاندلی ہونے کا خدشہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے ہم قطعی لاعلم تھے ۔ مصطفیٰ کمال نے ملک بھر کے کارکنوں کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوری روایات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے ۔مصطفیٰ کمال نے اکتوبر تک کا وقت دینے پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا اور خیرمقدم کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں