یاتریوں کی ڈیرہ صاحب لاہور میں حاضری ، عبادات ادا

 یاتریوں کی ڈیرہ صاحب لاہور میں حاضری ، عبادات ادا

بیساکھی میلہ کی تقریبات اختتام پذیر، بھارتی سکھ یاتریوں کا دورہ مکمل ہوگیا

لاہور (خبر نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام بیساکھی میلہ کی تقریبات اختتام پذیر، بھارت سے پاکستان آئے سکھ یا تریوں کا دورہ مکمل ہوگیا۔ ہفتے کے روز یاتریوں نے گورودوارہ سری ڈیرہ صاحب لاہور میں حاضر ہوکر مذہبی رسوم و عبادات ادا کیں اور خطے میں امن، بھائی چارے اور پاکستان و بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔اس سے قبل سکھ یاتریوں کے اعزاز میں حضوری باغ میں کلچر ل میوزیکل پروگرام جبکہ دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری میں ورلڈ سینٹر برائے پنجابی کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کے ساتھ اپنے مذہبی رشتے کو ہر تعلق پر مقدم رکھتا ہے ۔سکھ یاتریوں نے لاہور میں قیام کے دوران شاہی قلعہ سمیت دیگر تاریخی مقامات کی سیر کی جبکہ انہیں ڈبل ڈیکر سیاحتی بسوں کے ذریعے والڈ سٹی، مال روڈ، لبرٹی چوک اور دیگر اہم مقامات بھی دکھائے گئے ۔ یاتریوں نے انارکلی بازار اور شاہ عالم مارکیٹ سمیت مختلف بازاروں سے جوتوں ، کپڑوں و دیگر پاکستانی مصنوعات کی خریداری کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں