برطانوی پارلیمنٹ :اسرائیل کیخلاف ہنگامی تحریک پیش،75 ارکان کی حمایت،پابندیاں لگانے کا مطالبہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی پارلیمنٹ میں اسرائیل کے خلاف ہنگامی تحریک پیش کی گئی، جس کی 75 اراکین نے حمایت کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں تحریک ایم پی رچرڈ برگن نے پیش کی، جس میں مغربی کنارے کے الحاق منصوبوں اور اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 75 ارکین پارلیمنٹ نے ہنگامی تحریک کی حمایت کی اور برطانیہ سے عالمی قانون کے تحت پالیسی ترتیب دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ہنگامی تحریک میں کہا گیا کہ اسرائیل، فلسطینی زمین پر قبضے کو باضابطہ شکل دینا اور مقبوضہ علاقے میں اپنا کنٹرول بڑھانا چاہتا ہے ۔تحریک میں یہودی بستیوں سے وابستہ معاشی سرگرمیوں، قبضے کو مضبوط کرنے والوں کے اثاثے منجمد اور سفری پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔