جڑواں شہروں سمیت کئی علاقوں میں بارش ، ژالہ باری

جڑواں شہروں سمیت کئی علاقوں میں بارش ، ژالہ باری

تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں،آج بھی بادل برسنے اورژالہ باری کا امکان گلگت بلتستان میں پہاڑی تودہ گرنے سے کارسوار میاں بیوی جاں بحق

اسلام آباد ، لاہور،استور (نیوز ایجنسیاں، مانیٹر نگ ڈیسک)جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ،گرمی کی شدت میں واضح کمی آ گئی، بارش کے دوران تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں،آج بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان،دوسری طرف تیز بارش کے دوران گلگت بلتستان کے ضلع استور میں پہاڑی تودہ گرنے سے کارسوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ۔مری، گلیات، راولپنڈی، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، ساہیوال، جھنگ ، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گجرات، منڈی بہاالدین ، گوجرانوالہ ، نارووال اوردیگر اضلاع میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے ، تاہم پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں