راولپنڈی :غیر قانونی طور پرپاکستان داخل ہونیوالابھارتی گرفتار
دلیر مشتاق چوہڑ چوک سے گرفتار کیا گیا، کوئی شناختی دستاویز پیش نہ کر سکا:پولیس دو بال پین، پاکستانی 1750روپے برآمد ، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج
راولپنڈی (خبر نگار )تھانہ ویسٹریج پولیس نے چوہڑ چوک سے بھارتی شہری گرفتار کرلیا، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ کے متن کے مطابق ایک مشکوک شخص سے شناختی دستاویزات طلب کی گئیں لیکن اس کے پاس کوئی دستاویز نہیں تھی، مشکوک شخص نے پولیس کو اپنا نام دلیر مشتاق ولد مشتاق احمد صوفی اور انڈیا کا سکونتی بتایا، اس سے دو بال پین اور 1750 روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی، اس نے غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہوکر سکونت اختیار کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔