اسلام آباد،راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 5.2ریکارڈ

اسلام آباد،راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 5.2ریکارڈ

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 128 کلومیٹر تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ بارڈر کے نزدیک تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں