لاہور کی فضائی حدود کا مخصوص روٹ عارضی طور پر بند

لاہور کی فضائی حدود کا مخصوص روٹ عارضی طور پر بند

پروازیں متبادل روٹس استعمال کریں گی، ایئر ٹریفک ایڈوائزری جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ،این این آئی)لاہور کی فضائی حدود کا مخصوص روٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا،متعلقہ ایئرلائنز کو و پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ فضائی حدود کے مخصوص  روٹ پر 6 مئی تک روزانہ صبح سوا7 سے ساڑھے 3 تک پابندی ہوگی،27 ہزار فٹ تک فضائی راستہ محدود کر دیا گیاہے ،پروازیں متبادل روٹس استعمال کریں گی،ایئر ٹریفک کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی تاہم مسافروں کو ممکنہ تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے حفاظتی اقدام کئے گئے ہیں اور متعلقہ ایئرلائنز کو پیشگی آگاہ کر دیا گیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں