پہلی سے پانچویں تک نیا تعلیمی نصاب نافذ کرنے کا فیصلہ

پہلی سے پانچویں تک نیا تعلیمی نصاب نافذ کرنے کا فیصلہ

غیر ضروری مواد کم ہوگا،ایڈوائزری بورڈ نے تبدیلیوں کی منظوری دیدی کام کا آغاز کردیا، جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر تبدیلیاں ہونگی،سی ای او پیکٹا

لاہور (دنیا نیوز) پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نئے تعلیمی سال سے نیا نصاب نافذ کیا جائے گا، نئے نصاب میں نصاب کو مختصر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ غیر ضروری مواد کم ہوگا، نصاب ایڈوائزری بورڈ نے تبدیلیوں کی اصولی منظوری دے دی۔ موقف اپنایا گیا کہ طلبہ پر بوجھ کم کرنے کیلئے ایس ایل اوز میں کمی کی جائے گی، ڈیجیٹل تعلیم، اخلاقیات اور ماحولیات کو نصاب کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی ہے ۔سی ای او پیکٹا کا کہنا ہے اگلے تعلیمی سال کیلئے نئے نصاب پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے ، جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر تبدیلیاں کی جائیں گی جبکہ اصلاحات پر تیزی سے عمل جاری ہے ۔پیکٹا حکام کے مطابق عالمی تعلیمی رجحانات کے مطابق نصاب اپڈیٹ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں