خریف :سندھ 29،پنجاب کو 31فیصد کم پانی ملنے کا خدشہ
ارسا نے 2026میں پانی دستیابی سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دیدی مشاورتی کمیٹی اجلاس سے قبل تمام متعلقہ فریقین کا مشترکہ اجلاس بلایا جائیگا
اسلام آباد(دنیا نیوز)ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے رواں سال خریف کی فصل کے لئے سندھ کو 29 اور پنجاب کو 31 فیصد کم پانی ملنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی اجلاس کے منٹس جاری کردیئے گئے ۔ ارسا نے 2026 میں پانی کی دستیابی سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ارسا کے مطابق اکتوبر 2025 سے مارچ 2026 کے دوران 20.356 ملین ایکڑفٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی، کوٹری کے نیچے پانی کا اخراج 5.596 ملین ایکڑ فٹ جبکہ گزشتہ سال 0.470 ملین ایکڑفٹ تھا، پانی کا صوبائی استعمال 20 مارچ 2026 تک منصوبہ بندی سے کم رہا۔آئندہ ارسا مشاورتی کمیٹی اجلاس سے قبل تمام متعلقہ فریقین کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔