حج پروازیں جاری،40ہزار عازمین حجازمقدس پہنچ گئے

حج پروازیں جاری،40ہزار  عازمین حجازمقدس پہنچ گئے

اسلام آباد (سید قیصر شاہ) پاکستان سے سرکاری اور نجی سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 143 پروازوں کے ذریعے 40 ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے۔ ان میں 36 ہزار سرکاری سکیم جبکہ 4 ہزار 489 نجی عازمین شامل ہیں۔

پاکستان سے جدہ کے لیے براہِ راست حج پروازوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے 17 حج پروازوں کے ذریعے 4 ہزار 377 عازمین روانہ ہوئے ۔ پاکستان حج مشن کے مین کنٹرول آفس کے تحت عازمین کو مختلف سہولیات کی فراہمی جاری ہے ۔ شعبہ گمشدگی و بازیابی نے 6 عازمین، 37 ویل چیئرز اور 3700 بیگز تلاش کرکے متعلقہ افراد تک پہنچائے جبکہ حرم گائیڈز نے 13 ہزار سے زائد عازمین کی درست راستوں کی جانب رہنمائی کی۔ حج پروازوں کا سلسلہ 21 مئی تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں