عالمی پیغام اسلام کانفرنس :مفتی اعظم فلسطین وفد سمیت پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد (اے پی پی) مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد احمد حسین اور قاضی القضا فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش، امام مسجد ابراہیمی کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد ایئر پورٹ پر ان کا استقبال چیئرمین پاکستان علماکونسل حافظ طاہر محمود اشرفی، وزارت مذہبی امور اور حکومت کے اعلٰی حکام اور فلسطین کے سفیر نے کیا۔ مفتی اعظم فلسطین اور قاضی القضا فلسطین چھٹی عالمی پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ کانفرنس 6 مئی کو اسلام آباد میں ہو گی۔ مفتی اعظم فلسطین نے کہا کہ پاکستان آ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ، اہل فلسطین اور اہل پاکستان کی محبت لازوال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام کی فلسطین کی حمایت کبھی فراموش نہیں کر سکتے ، صدر مملکت، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کے فلسطین کے موقف کی حمایت پر شکر گزار ہوں۔