والد ،بھابھی ، 2 بچوں کے قتل میں ملوث سزائے موت کا ملزم بری
لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ملزم ریاض احمد کی سزا کالعدم قرار دیدی
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے والد ،بھابھی اور 2 بچوں کے قتل کے الزام میں 4 مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم کی اپیل منظور کرلی،عدالت نے شک کافائدہ دیتے ہوئے ملزم ریاض احمدکی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے مقدمہ سے بری کر دیا ور اس کی رہا ئی کا حکم دیدیا ۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کے بھائی نے بھی اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا ،جن گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوئے ان کا گاؤں وقوعہ سے 35 کلو میٹر دور ہے۔