مختلف شہروں میں4اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس

 مختلف شہروں میں4اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس

اسلام آباد(آئی این پی )ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 جھٹکے سوات اور مالاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں محسوس کئے گئے ، زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی130کلو میٹر تھی ۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا،آخری اطلاعات تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں