بجلی ایک روپیہ 93پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

بجلی ایک روپیہ 93پیسے فی یونٹ  سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد(این این آئی،دنیا نیوز)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپیہ 93پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اپریل 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 73پیسے اضافہ بنتا ہے ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 93پیسے فی یونٹ کمی بنتی ہے ، بروقت موثر اقدامات سے بجلی صارفین کو 5سے 6روپے فی یونٹ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ سے بچالیا ، صارفین کو ممکنہ 38ارب روپے کو اضافی بوجھ سے بچا یا ہے ، جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں