بروقت اقدامات:جون میں بجلی مہنگی نہیں ہوگی ،پاور ڈویژن

بروقت اقدامات:جون میں  بجلی مہنگی نہیں ہوگی ،پاور ڈویژن

اسلام آباد(نامہ نگار، دنیا نیوز)بجلی صارفین کیلئے خوشخبری سنا دی گئی، ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بروقت موثر اقدامات سے جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا بلکہ تقریباً 20 پیسے فی یونٹ تک ریلیف ملنے کی توقع بھی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بجلی صارفین کو 5 سے 6 روپے فی یونٹ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ سے بچا لیا گیا ہے ، ایل این جی کی بندش اور مہنگے فرنس آئل کے استعمال کے باوجود بجلی صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔پاور ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ پاور ڈویژن نے صارفین کو ممکنہ 38 ارب روپے کو اضافی بوجھ سے بچالیا ہے ، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کو 1.73 روپے فی یونٹ کے اضافے پر روکا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق پالیسیوں کے تسلسل، بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافے اور سپیشل پیکیج کی بدولت صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے ، مقامی گیس کی اضافی فراہمی اور درآمدی کول پلانٹس سے پیداوار سے لوڈ مینجمنٹ کو کم کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ آئندہ ماہ ریفرنس ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں